راولپنڈی ۔ 24 مئی (اے پی پی) فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 2 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی، یہ دہشت گرد آرمی پبلک سکول پشاور‘ سکیورٹی فورسز اور سویلین پر حملوں میں ملوث تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق عطاءاللہ اور تاج محمد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا‘مجسٹریٹ اور فوجی عدالت میں تمام جرائم کا …
فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 2 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 24 مئی (اے پی پی) فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 2 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی، یہ دہشت گرد آرمی پبلک سکول پشاور‘ سکیورٹی فورسز اور سویلین پر حملوں میں ملوث تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق عطاءاللہ اور تاج محمد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا‘مجسٹریٹ اور فوجی عدالت میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر کے سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کی تھی ۔عطاءاللہ ولد محمد سلطان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا ‘یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا ‘حملے کے وقت یہ آتشیں اسلحہ سے لیس تھا اور فائرنگ کررہا تھا ۔مجسٹریٹ اور فوجی عدالت میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔تاج محمد ولد الف خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا ۔ یہ آرمی پبلک سکول پر حملے سمیت دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا جس کے نتیجے میں 125بچوں سمیت 151افراد شہید اور 147زخمی ہوئے تھے ۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا ۔بدھ کو عطاءاللہ اور تاج محمد کو پھانسی دیدی گئی ۔








