فوڈ ایگ 2025کے ثمرات، پاکستان اور ایران کے مابین سرمایہ کاری و تجارت کا نیا باب

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):فوڈ ایگ 2025پاکستان اور ایران کے مابین سرمایہ کاری و تجارت کا نیا باب ثابت ہوا ،جہاں دونوں ممالک کے درمیان 4 ملین ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، پاک-ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوسکےگی ۔ فوڈ ایگ 2025 زرعی شعبوں ، برآمدات اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا موثر پلیٹ فارم ثابت …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):فوڈ ایگ 2025پاکستان اور ایران کے مابین سرمایہ کاری و تجارت کا نیا باب ثابت ہوا ،جہاں دونوں ممالک کے درمیان 4 ملین ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، پاک-ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوسکےگی ۔ فوڈ ایگ 2025 زرعی شعبوں ، برآمدات اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ ایران کے 12 رکنی تجارتی وفد نے فوڈ ایگ 2025 میں شرکت کی، ایرانی وفد کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری شراکت داری پر براہِ راست بات چیت ہوئی ۔ زرعی اجناس اور ایگرو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا ۔ دو طرفہ تجارت سے معیشت مستحکم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں