زیورخ۔22دسمبر (اے پی پی):فیفا کی جانب سے سال 2025 کے اختتام پر فٹ بال کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہےجس کے مطابق سپین بدستور دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر ابھری ہے۔ ستمبر 2025 میں ارجنٹائن سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد سپین نے سال کا اختتام بھی پہلی پوزیشن پر کیا ہے۔تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر …
فٹ بال ورلڈ رینکنگ 2025: سپین کی بادشاہت برقرار، مراکش ٹاپ 10 کے قریب پہنچ گیا

مزید خبریں
زیورخ۔22دسمبر (اے پی پی):فیفا کی جانب سے سال 2025 کے اختتام پر فٹ بال کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہےجس کے مطابق سپین بدستور دنیا کی نمبر ون ٹیم بن کر ابھری ہے۔ ستمبر 2025 میں ارجنٹائن سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد سپین نے سال کا اختتام بھی پہلی پوزیشن پر کیا ہے۔تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
ٹاپ 10 میں شامل دیگر ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، انگلینڈ چوتھے، برازیل پانچویں، پرتگال چھٹے، نیدرلینڈز ساتویں، بیلجیم آٹھویں، جرمنی نویں اور کروشیا دسویں نمبر پر برقرار ہے۔دوحہ میں منعقدہ ‘فیفا عرب کپ 2025’ کی کامیابی نے مراکش کے پوائنٹس میں اضافہ کر دیا ہے۔ عرب کپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد مراکش11 ویں پوزیشن پر ہے اور وہ دسویں نمبر پر موجود کروشیا سے محض 0.54 پوائنٹس کی دوری پر ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مراکش جلد ہی 1998 کے بعد پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنا لے گا۔
عرب کپ کی رنر اپ ٹیم اردن نے رینکنگ میں دو درجے ترقی کر کے 64 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے تاہم سال 2025 کی سب سے متاثر کن ٹیم کوسوو رہی جس نے پورے سال میں 89.02 پوائنٹس حاصل کئے۔ کوسوو نے سال بھر میں کھیلے گئے 10 میں سے 7 میچز جیت کر مجموعی طور پر 19 درجوں کی لمبی چھلانگ لگائی۔ایشیا سے ویتنام اور سنگاپور نے رینکنگ میں تین تین درجے بہتری حاصل کی ہے۔
دوسری جانب ملائیشیا کے لئے یہ سال مایوس کن رہا جس کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی اور اس کے 22 سے زائد پوائنٹس کم ہو گئے۔ فلسطین نے پوائنٹس کے لحاظ سے بہترین کارکردگی دکھائی اور 14.18 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔فاتح ٹیم سپین (پہلی پوزیشن)، سنگاپور اور ویتنام (3 درجے) ، ملائیشیا (5 درجے نیچے) رہی جبکہ اردن اور مراکش (6، 6 میچز) سب سے زیادہ میچز کھیلے ۔ فیفا کے مطابق براعظمی لحاظ سے ٹاپ 50 ٹیموں میں یورپ (یو ای ایف اے ) کی 26 ٹیموں کے ساتھ برتری برقرار ہے جبکہ جنوبی امریکہ (CONMEBOL) کی نمائندگی میں ایک ٹیم کی کمی آئی ہے۔








