لاہور۔یکم اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ففتھ جنریشن وار، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، ہم سب نے ملکر اسے ناکام بنانا ہے،پاکستان کے ہر سیاستدان، بیوروکریٹ،صحافی،تاجر،مزدور، کسان،مردو عورت کو یہ سمجھنا ہے ہوگا کہ پاکستان کے لئے فرقہ واریت اور انتہا پسندی زہر قاتل ہے، فرقہ واریت،لسانیت اور انتہا پسندی …
فیاض الحسن چوہان کا میڈیا کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔یکم اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ففتھ جنریشن وار، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، ہم سب نے ملکر اسے ناکام بنانا ہے،پاکستان کے ہر سیاستدان، بیوروکریٹ،صحافی،تاجر،مزدور، کسان،مردو عورت کو یہ سمجھنا ہے ہوگا کہ پاکستان کے لئے فرقہ واریت اور انتہا پسندی زہر قاتل ہے، فرقہ واریت،لسانیت اور انتہا پسندی کی بات کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جو بھی ایسا کریگا اسے کوئی گلے نہیں لگائے گا بلکہ اسے ہر طرف سے نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، پیغا م پاکستان وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او)، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ تحقیق اسلامی اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے میڈیا کنوونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی آر آئی،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ضیائ الحق،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس کے علاوہ لاہور کے علاوہ جنوبی پنجاب کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد نے میڈیا کنوونشن میں شرکت کی۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ پیغام پاکستان کا بیانیہ آگے بڑھانا ہے،انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے رہے ہیں،پنجاب، سندھ،کے پی کے اور پنجاب کے ہر ضلع میں گھر گھر تک پیغام پاکستان پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے پیغام پاکستان بہت اہم ہے، جب تک ہر شہری اپنا کردار ادا نہیں کریگا یہ چیزیں درست نہیں ہونگی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انتہا پسندی اور اسکے اثرات بہت نقصان دہ ہیں، پوری قوم کو اس بات کا ادراک ہے کہ پاکستان جغرافیائی طور پر دنیا کے 90فیصد ممالک سے ذیادہ اہم ہے، آدھی دنیا پاکستان سے گذر کر اپنا کاروبار کررہے ہیں، پاکستان کے اندر سونا،چاندنی سمیت ہر طرح کی معدنیات موجود ہیں، سمندر،گرم پانی، جنگلات، زراعت،صنعت،افرادی قوت ہے اور اچھی سوچ ہے اس کیساتھ ساتھ پاکستان کے پاس جدید ترین ایٹم بم، میزائل ٹیکنالوجی کے بعد تیسرا اہم ادارہ فوج ہے، ان سب کو اکٹھا کرنے کے بعد پاکستان کی ملک دشمن طاقتیں سوچتی ہیں کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کیسے کریں، کس طرح پاکستان کو شکست دیں، پھر ملک دشمن طاقتوں نے پاکستان کے لئے ففتھ جنریشن وار، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا حل نکالا، اس سے بچنے کے لئے ہمیں ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرنے والے مودی نے بھارت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، ایک کورونا وائرس ان سے قابو نہیں ہو پارہا وہ اور کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو ملکی معیشت، عوام کے ساتھ کوئی سروکار نہیں وہ صرف اور صرف آر ایس ایس نظریہ کے ساتھ پاکستان کو نقصان پہچانے کے لئے ہر وقت سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شام،لبنان،عراق یا یمن نہیں ہے جہاں پر کوئی آرگنائزڈ فوج نہیں ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے اور ہر طرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے فرقہ واریت اور انتہائ پسندی کی روک تھام میں کردار کرنے پر تمام مکاتب فکر کے علمائ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان میں فرقہ واریت،لسانیت اور انتہا پسندی کے خلاف بات کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر وسائل اور دعوو ¿ں کے باوجود دنیا کے کسی ملک کی فوج میں خودکشیاں یا بھگوڑے ہونے، افسران اور جوان میڈیا کے سامنے کھانا نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہیں تو یہ سب ہیں تو یہ سب خاصیتیں بھارتی فوج کے اندر ہے، پاکستان میں جس بھی فوجی جوان کی شہید ہونے کے بعد میت آتی تو والدین فخر سے میت وصول کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ اگر ہمارے اور بھی بچے ہوتے تو ہم انھیں مادروطن پر قربان کردیتے،ہماری یہ جذبہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ تحقیق اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل و پیغام پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد ضیائ الحق نے کہا کہ پیغام پاکستان ایک قومی بیانیہ ہے، عالمی طور پر بھی مسلمانوں کے لئے پیغام پاکستان ایک قومی بیانیہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دختران پاکستان، معمران پاکستان،سائبان پاکستان بھی پیغام پاکستان سے منسلک ہے، ان مہمات کے ذریعہ نئی نسل کو تشدد اور انتہا پسندی سے دور رکھنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن ہر محاذ پر پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں، ہم نے دشمن کی ہر سازش کو سمجھنا ہے اور اسکے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینلجز بہت ہیں ان پر قابو پانے،مشکلات کو چیلجنز کو مواقعوں کو تبدیل کرنے کے لئے پیغام پاکستان کا سفر شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں تاثرقائم کرتے ہیں، میڈیا معاشرے کو اسلامی اور جمہوری بنانے کے لئے ہمارے اس سفر میں ساتھ دیں۔








