فیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، 15 بجلی چور گرفتار، بھاری جرمانے عائد

سرگودھا ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو )سرگودھا کی سپیشل ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 15 بجلی چور گرفتار کرکے بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔ سپریٹینڈنٹ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) سرگودھا سرکل ابرار احمد خان کی خصوصی ہدایت پر فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران 15 بجلی چوروں کو مین بجلی کی …

سرگودھا ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو )سرگودھا کی سپیشل ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 15 بجلی چور گرفتار کرکے بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔ سپریٹینڈنٹ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) سرگودھا سرکل ابرار احمد خان کی خصوصی ہدایت پر فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران 15 بجلی چوروں کو مین بجلی کی لائنوں اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور 29 مقدمات درج کروا دئیے۔

فیسکو ٹاسک فورس کے مطابق ٹاسک فورس ٹیموں نے سرکل کے مختلف علاقوں جھال چکیاں ، حیدرآباد ٹائون، 71 چک، سبھروال کالونی، عزیز بھٹی ٹائون، دھریمہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں چھاپے مار کر 15 بجلی چوروں کو پکڑ لیا اور ان کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹاسک فورس ٹیموں نے مین بجلی کی لائنوں اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کرتے محمد رمضان ، ساجد ، احمد ، اسلم ، کپور عاصم، حیدر ، فیصل ، عمران ، ابوالحسن ، دادو، فاروق، ہارون ، اعجاز اورعدنان شامل ہیں۔ گرفتار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں مزید کاروائی جاری ہے۔