فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر نے پولیو ویکسین مخالف مواد ہٹا دیا، پولیو ویکسین بارے جعلی پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا تھا، بابر بن عطا

اسلام آباد ۔ 13مئی(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر نے پولیو ویکسین مخالف مواد ہٹا دیا ہے، پولیو مخالف مواد کی وجہ سے ویکسین بارے جعلی پروپیگنڈہ پھیلا کر والدین کو گمراہ کیا جا رہا تھا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر موجود موادکے لنکس کی نشاندہی کر کے فیس …

اسلام آباد ۔ 13مئی(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر نے پولیو ویکسین مخالف مواد ہٹا دیا ہے، پولیو مخالف مواد کی وجہ سے ویکسین بارے جعلی پروپیگنڈہ پھیلا کر والدین کو گمراہ کیا جا رہا تھا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر موجود موادکے لنکس کی نشاندہی کر کے فیس بک کے130،ٹویٹر کے14اور یوٹیوب کے30 لنکس کو ختم کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے جاری بیان میں کہا کہ فیس بک اعلیٰ انتظامیہ سے ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں فیس بک انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں جاری پولیو کے خلاف جنگ میں وہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیس بک نے قواعد و ضوابط کے مطابق مواد ہٹانا شروع کیا ہے۔حکومت فیس بک انتظامیہ کے اس تعاون کو سراہتی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پولیو پروگرام فیس بک انٹرنیشنل کے ساتھ جعلی مواد کے خاتمے کیلئے رابطے میں رہے گا۔ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے لازمی ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود پولیو مخالف مواد کا خاتمہ کیا جائے تاکہ والدین کے ذہنوں سے شکوک و شبہات کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام فیس بک پالیسی میکرز اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے فیس بک انتظامیہ نے جعلی مواد کو ہٹانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ویکسین کے خلاف مواد ہٹانا قابل تحسین اقدام ہے۔

Leave a Reply