فیصل آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آبادڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پرہیں۔ پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فیصل آباد میں انڈر17 اور انڈر19کے ریسلنگ مقابلے ہوئے جس میں ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 45 پہلوانوں نے شرکت کی۔مقابلوں کے بعدنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ …
فیصل آباد، ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر17 اور انڈر19کے ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آبادڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پرہیں۔ پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فیصل آباد میں انڈر17 اور انڈر19کے ریسلنگ مقابلے ہوئے جس میں ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 45 پہلوانوں نے شرکت کی۔مقابلوں کے بعدنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیااور ریسلنگ کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کا کھیل دیکھا۔سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری،ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر فرید،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ وڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد عاطف نومی ملک،تحصیل سپورٹس آفیسرز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اورکمپلیکس کی دیکھ بھال اور کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کی تاکید کی۔








