فیصل آباد۔ 19 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 کمسن لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو زاہد لطیف نے بتایا کہ چک نمبر 81 ج ب، ڈجکوٹ پنسرہ روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں 2 کمسن لڑکے 15 سالہ سمیع اللہ ولد کاشف اور 14 سالہ علی رضا ولد فیصل علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے …
فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 کمسن لڑکے جاں بحق ہوگئے

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 کمسن لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو زاہد لطیف نے بتایا کہ چک نمبر 81 ج ب، ڈجکوٹ پنسرہ روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں 2 کمسن لڑکے 15 سالہ سمیع اللہ ولد کاشف اور 14 سالہ علی رضا ولد فیصل علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکوں کا تعلق چک 81 جے بی پنڈوری سے تھا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری محکمانہ کارروائی مکمل کی اور دونوں ڈیڈ باڈیز متعلقہ تھانہ ٹھیکری والا پولیس کے حوالے کر دیں۔








