فیصل آباد پولیس نے 10 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 10 اشتہاری ملزمان گرفتار

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 10 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔گرفتار اشتہاری ملزمان میں سرفراز ، شاہد، بلال، عاطف، اسد وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل وسائل اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔







