فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائینگے

نئی دہلی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز (آج) بدھ کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ، برازیل، مالی اور سپین کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ مالی اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ …

نئی دہلی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز (آج) بدھ کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ، برازیل، مالی اور سپین کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ مالی اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کی جن کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، امریکہ، کولمبیا اور گھانا، گروپ بی میں پیراگوئے، مالی، نیوزی لینڈ اور ترکی، گروپ سی میں ایران، جرمنی، کوسٹا ریکا اور گوئنی، گروپ ڈی میں شمالی کوریا، برازیل، سپین اور نائیگر، گروپ ای میں ہونڈراس، جاپان، فرانس اور نیوکالڈونیا جبکہ گروپ ایف میں عراق، میکسیکو، چلی اور انگلینڈ شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply