فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2017ءمیں شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، مجموعی طور پر 12 لاکھ اور 80 ہزار سے زائد شائقین نے گراﺅنڈز کا رخ کیا کولکتہ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بھارت میں منعقدہ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، میگا ایونٹ میں …
فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2017ءمیں شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2017ءمیں شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، مجموعی طور پر 12 لاکھ اور 80 ہزار سے زائد شائقین نے گراﺅنڈز کا رخ کیا
کولکتہ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بھارت میں منعقدہ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 12 لاکھ اور 80 ہزار سے زائد شائقین نے گراﺅنڈز کا رخ کیا، اس سے قبل 1985ءمیں چین میں منعقدہ انڈر 17 ورلڈ کپ میں شائقین کی آمد کا مجموعی ریکارڈ 12 لاکھ 30 ہزار اور 976 تھا۔ بھارت میں منعقدہ انڈر 17 ورلڈ کپ اختتام پذیر ہو گیا، انگلینڈ نے سپین کو فیصلہ کن معرکے میں 5-2 گولز سے زیر کر کے عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ منتظمین کے مطابق میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 12 لاکھ اور 80 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی جو کہ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں شائقین کی بڑی تعداد کا ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔









