فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) تین پری کوارٹر فائنل میچز کے فیصلے ہوں گے

سیﺅل ۔ 30 مئی (اے پی پی) فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو مزید تین پری کوارٹر فائنل میچز کے فیصلے ہوں گے۔ سعودی عرب کو یوروگوئے، انگلینڈ کو کوسٹا ریکا راور زیمبیا کو جرمنی کا چیلنج درپیش ہو گا۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج بدھ کو مزید تین پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے، سعودی عرب کا مقابلہ یوروگوئے، انگلینڈ کا مقابلہ کوسٹاریکا اور زیمبیا کا مقابلہ جرمنی سے ہو گا۔