فیفا ورلڈ کپ 2026میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے مداحوں کے لیے ٹکٹوں کی نئی قیمتوں کا اعلان

واشنگٹن ۔16دسمبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے مداحوں کے لیے ٹکٹوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔سپورٹر انٹری ٹیئر ٹکٹ کی قیمت 60 امریکی ڈالر مقررکی گئی ہے یہ ٹکٹس تمام 104 میچوں کے لیے دستیاب ہونگے۔اس اقدام کا مقصد ٹورنامنٹ کے دوران اپنی قومی ٹیموں کے ساتھ سفر کرنے والے مداحوں کی بھرپور مدد کرنا ہے۔ٹکٹوں کی فروخت کے موجودہ رینڈم سلیکشن …

واشنگٹن ۔16دسمبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے مداحوں کے لیے ٹکٹوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔سپورٹر انٹری ٹیئر ٹکٹ کی قیمت 60 امریکی ڈالر مقررکی گئی ہے یہ ٹکٹس تمام 104 میچوں کے لیے دستیاب ہونگے۔اس اقدام کا مقصد ٹورنامنٹ کے دوران اپنی قومی ٹیموں کے ساتھ سفر کرنے والے مداحوں کی بھرپور مدد کرنا ہے۔ٹکٹوں کی فروخت کے موجودہ رینڈم سلیکشن ڈرا مرحلے میں اب تک 2 کروڑ (20 ملین) درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

فیفا کے مطابق موجودہ سیلز فیز میں ٹکٹوں کی طلب 20 ملین تک پہنچنے کے بعد فیفا نے تصدیق کی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیموں کے مداحوں کو ٹکٹوں کی قیمتوں کے ایک مخصوص درجے (ٹیئر) سے فائدہ ہوگا، جسے فٹ بال کے اس سب سے بڑے میلے میں اپنی ٹیموں کا ساتھ دینے کو مزید سستا بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نیا متعارف کرایا گیا سپورٹر انٹری ٹیئر فائنل سمیت تمام 104 میچوں کے لیے 60 امریکی ڈالر کی مقررہ قیمت پر دستیاب ہوگا۔انٹری ٹیئر ٹکٹ خاص طور پر کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے حامیوں کے لیے مختص کیے جائیں گے جن کے انتخاب اور تقسیم کا عمل متعلقہ شرکت کرنے والی ممبر ایسوسی ایشنز خود سنبھالیں گی۔ ہر ایسوسی ایشن اہلیت اور درخواست کے عمل کا اپنا طریقہ کار وضع کرے گی۔

ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ ٹکٹ خاص طور پر ان وفادار مداحوں کو دیے جائیں جو اپنی قومی ٹیموں سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔مجموعی طور پر ہر ایسوسی ایشن کے کوٹے کا 50 فیصد حصہ سب سے سستی رینج پر مشتمل ہوگا جس میں سپورٹر ویلیو ٹیئر 40 فیصد اور سپورٹر انٹری ٹیئر 10 فیصد شامل ہیں باقی ماندہ کوٹہ سپورٹر اسٹینڈرڈ ٹیئر اور سپورٹر پریمیئر ٹیئر کے درمیان برابر تقسیم کیا گیا ہے۔مزید برآں وہ مداح جو اپنی ایسوسی ایشن کے ذریعے درخواست دیں گے اور اگر ان کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے تک نہیں پہنچ پاتی ہیں، تو ناکام درخواستوں کی واپسی (ریفنڈ) کے وقت ان سے ایڈمنسٹریٹو فیس نہیں لی جائے گی۔یہ اعلان فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی غیر معمولی عالمی طلب کے دوران سامنے آیا ہے،

جہاں گزشتہ جمعرات 11 دسمبر 2025 کو شروع ہونے والے رینڈم سلیکشن ڈرامرحلے میں اب تک 20 ملین درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول، مقامات اور کِک آف کے اوقات کی تصدیق کے بعد سے دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ تاریخی ٹورنامنٹ جمعرات 11 جون سے اتوار 19 جولائی 2026 تک کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں منعقد ہوگا۔ٹکٹوں کے لیے رینڈم سلیکشن ڈرا کا مرحلہ منگل 13 جنوری 2026 تک کھلا رہے گا۔ اس ونڈو کے دوران درخواست دینے کے وقت سے کامیابی کے امکانات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مداح اپنی درخواستیں دینے اور مکمل تفصیلات کے لیے [FIFA.com/tickets](https://FIFA.com/tickets) پر جا سکتے ہیں۔ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر فیفا ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنی 211 ممبر ایسوسی ایشنز میں مردوں، خواتین اور یوتھ فٹ بال کی ترقی کے لیے دوبارہ سرمایہ کاری کرتا ہے۔ فیفا کو توقع ہے کہ وہ 2026-2023 کے دورانیے کے اپنے بجٹ کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ کھیل کی ترقی پر خرچ کرے گا تاکہ عالمی سطح پر فٹ بال کو فروغ دیا جا سکے۔