فیفا کا رواں برس شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان، کوئی برطانوی ریفری جگہ نہ بنا سکا

زیورخ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے رواں برس روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا، کسی برطانوی ریفری کو منتخب نہیں کیا گیا، یہ 1938ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ میگا ٹورنامنٹ کیلئے برطانوی ریفری کا چناﺅ نہ کیا گیا ہو، ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس …

زیورخ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے رواں برس روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا، کسی برطانوی ریفری کو منتخب نہیں کیا گیا، یہ 1938ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ میگا ٹورنامنٹ کیلئے برطانوی ریفری کا چناﺅ نہ کیا گیا ہو، ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ فٹ بال کی ورلڈ گورننگ باڈی نے جون میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے 36 ریفری اور 63 اسسٹنٹ ریفریز کا اعلان کر دیا تاہم انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ سے کسی ریفری کا انتخاب نہیں کیا گیا، وڈیو اسسٹنٹ ریفریز کا چناﺅ ٹورنامنٹ میں پول آف آفیشلز سے کیا جائے گا