فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیرداخلہ کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کی ملاقات، ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور سٹریٹجک روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور سٹریٹجک روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

راولپنڈی۔21اگست (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور سٹریٹجک روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناصوتین بن اسماعیل نے پاکستان میں ملائیشیا کے سفیر اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

دونوں جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔فیلڈمارشل نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور سٹریٹجک روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں