فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں (کل) بدھ کو جلسہ عطائے اسناد منعقد ہو گا، 2011 سے 2022 تک کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں اور میڈلز عطا کئے جائینگے

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں (کل)بدھ کو جلسہ عطائے اسناد منعقد ہو گا ،جس میں 2011 سے 2022 تک کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں اور میڈلز عطا کئے جائیں گے۔گزشتہ روز کانووکیشن کی ریہرسل منعقد ہوئی جس میں طلباء، اساتذہ اور انتظامی عملے نے بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے انتظامات کا جائزہ لیا اور …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں (کل)بدھ کو جلسہ عطائے اسناد منعقد ہو گا ،جس میں 2011 سے 2022 تک کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں اور میڈلز عطا کئے جائیں گے۔گزشتہ روز کانووکیشن کی ریہرسل منعقد ہوئی جس میں طلباء، اساتذہ اور انتظامی عملے نے بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار محمد علیم رضا کے مطابق وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہ قمر تقریب کی مہمانِ خصوصی ہوں گی جبکہ اسلام آباد سے منتخب اراکینِ قومی اسمبلی انجم عقیل اور راجہ خرم نواز اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے۔کانووکیشن میں طلباء کے والدین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے سابق طلبہ کو خصوصی میڈلز سے نوازا جائے گا۔