فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیکٹر کٹرایف۔ 14 اورایف ۔ 15 میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے کاموں کے سنگ بنیاد کی تقریب 16 فروری کو ہوگی

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کے زیر اہتمام سیکٹرایف۔ 14 اورایف ۔ 15 میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے کاموں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 16 فروری 2026ء کو منعقد ہوگی۔ ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ایف جی ای …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کے زیر اہتمام سیکٹرایف۔ 14 اورایف ۔ 15 میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے کاموں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 16 فروری 2026ء کو منعقد ہوگی۔ ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تقریب پیر کے روز دوپہر ڈیڑھ بجے پراجیکٹ سائٹ ایف۔F-14اور ایف۔15 اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے دوران سڑکوں، سیوریج، نکاسی آب، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جس سے الاٹیز کو جلد از جلد رہائشی سہولیات کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ ایف جی ای ایچ اے حکام کے مطابق سیکٹر ایف۔14 اور

ایف۔ 15 میں ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز وفاقی ملازمین کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔