لاہور ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ”وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم“ حکومت پنجاب کا ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جو ملک سے غربت، بے روزگاری اور امیر و غریب کے درمیان خلیج کم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گزشتہ 6 سال میں 40 ارب روپے کے بلاسود قرضے 18 لاکھ50 ہزار خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں …
قائدؒ و اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو ترقی اور معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ”وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم“ حکومت پنجاب کا ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جو ملک سے غربت، بے روزگاری اور امیر و غریب کے درمیان خلیج کم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گزشتہ 6 سال میں 40 ارب روپے کے بلاسود قرضے 18 لاکھ50 ہزار خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جن سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوئے ہیں۔ ان قرضوں کی واپسی بھی 99.9 فیصد ہے۔ آج صوبے بھر میں 25 ہزار گھرانوں کو 60 کروڑ روپے سے زائد کے بلاسود قرضے دیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں زندگیاں ایک نئے دور کا آغاز کریں گی۔ پنجاب کے 18 لاکھ 50 ہزارخاندان حکومت کے اس عظیم پروگرام سے بلاسود قرضے حاصل کرکے معاشرے میں باوقار روزگار سے وابستہ ہو چکے ہیں۔ ایک طرف یہ عظیم پاکستانی ہیں جنہوں نے قرضے حاصل کرکے واپس بھی کئے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ بڑے بڑے تمن دار ہیں جنہوں نے مرسڈیز گاڑیاں، فیکٹریاں، عالیشان محلات اور عہدے رکھنے کے باوجود سفارش اور رشوت کے ذریعے سیاسی بنیادوں پر اربوں کھربوں روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں۔ میں سلام پیش کرتا ہوں ان عظیم پاکستانیوں کو جنہوں نے اس سکیم کے تحت بلاسود قرضے حاصل کئے اور امانت اور دیانت کے ساتھ استعمال کرکے واپس کئے ہیں۔








