وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ کی دیانت، اصول پسندی اور قومی عزم آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں
قائداعظمؒ کی دیانت، اصول پسندی اور قومی عزم آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں،وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ کی دیانت، اصول پسندی اور قومی عزم آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ وفات پر وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری پیغام میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانیٔ پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کا تصورِ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار، ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست کا عکاس تھا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ قائداعظمؒ نے مسلمانوں کو ایک مقصد پر متحد کر کے آزادی کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ یومِ وفات، قائداعظمؒ کی قومی خدمات اور عظیم جدوجہد کو یاد کرنے اور ان کے افکار پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں مدد دے سکتا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ قومی اتحاد، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری قائداعظمؒ کے پاکستان کی تعمیر کے بنیادی اصول ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے خواب کی تعبیر ایک مستحکم، معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال پاکستان کی صورت میں ہی ممکن ہے۔







