اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے افکار ہماری آئندہ نسلوں کیلئے مینارہ نور ہیں، چین نے فنی مہارت کے بجائے مزار قائد کیلئے جو فانوس کا تحفہ دیا اس میں جڑا سونا اہم نہیں بلکہ ہماری چین سے دوستی اہم ہے جو آگے بڑھ رہی ہے، قائداعظم کے …
قائداعظم کے دن کے حوالے سے تقریبات رسمی نہیں منائیں گے بلکہ انہیں باعمل اور نتیجہ خیز بنائیں گے‘وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے افکار ہماری آئندہ نسلوں کیلئے مینارہ نور ہیں، چین نے فنی مہارت کے بجائے مزار قائد کیلئے جو فانوس کا تحفہ دیا اس میں جڑا سونا اہم نہیں بلکہ ہماری چین سے دوستی اہم ہے جو آگے بڑھ رہی ہے، قائداعظم کے دن کے حوالے سے تقریبات رسمی نہیں منائیں گے بلکہ انہیں باعمل اور نتیجہ خیز بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام ہفتہ تقریبات کے افتتاح کیلئے پی این سی اے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کی جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان، وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔








