قائداعظم یونیورسٹی کی زمین جلد قابضین سے واگزار کرائیں گے،وزیر مملکت وفاقی تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جلد یونیورسٹی کی زمین کو قابضین سے واگزار کرائیں گے۔ وہ بدھ کو یونیورسٹی کے شعبہ علم البشریات کے زیر اہتمام ایچ آئی وی اور مخنس کے ایشوز پر …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جلد یونیورسٹی کی زمین کو قابضین سے واگزار کرائیں گے۔ وہ بدھ کو یونیورسٹی کے شعبہ علم البشریات کے زیر اہتمام ایچ آئی وی اور مخنس کے ایشوز پر جاری تحقیقی رپورٹس کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں کیا جاتا ہے، انتہائی اہم ایشوز کو اپنی تحقیق کا موضوع بنایا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ایچ آئی وی اور مخنس کے معاملات ایسے ہیں جن پر صرف قانون سازی کے ضرورت نہیں بلکہ معاشرہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Leave a Reply