اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی زندگی اصولوں، قانون کی بالادستی اور ذمہ داری کی عملی تصویر تھی اور ان کا وژن آج بھی پاکستان کے سماجی تحفظ اور فلاحی اقدامات کے لیے مشعل راہ ہے، قائد اعظم کا پختہ یقین تھا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری اپنے شہریوں کے حقوق کا …
قائد اعظم کا وژن آج بھی پاکستان کے سماجی تحفظ اور فلاحی اقدامات کے لیے مشعل راہ ہے، وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی زندگی اصولوں، قانون کی بالادستی اور ذمہ داری کی عملی تصویر تھی اور ان کا وژن آج بھی پاکستان کے سماجی تحفظ اور فلاحی اقدامات کے لیے مشعل راہ ہے، قائد اعظم کا پختہ یقین تھا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہے، بالخصوص ان طبقات کا جو خود اپنی آواز موثر انداز میں بلند نہیں کر سکتے، یہی سوچ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور ترجیحات کی بنیاد ہے، جہاں کمزور اور محروم طبقات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ان کی کوشش ہے کہ حکومتی اقدامات عوام کی زندگیوں میں حقیقی اور دیرپا بہتری لائیں تاکہ شہریوں کو باعزت روزگار، سماجی تحفظ اور خودمختاری کے مواقع میسر آ سکیں۔وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے قائد اعظم کے یومِ ولادت کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کا پیغام آج بھی اتنا ہی واضح اور موثر ہے جتنا قیام پاکستان کے وقت تھا۔ انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ حکومت وقت کمزور طبقات کے تحفظ اور فلاح کے لیے اپنے اقدامات کو مزید موثر بناتی رہے گی۔








