قائد ایوان راجہ ظفر الحق کاخواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تحریک پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کو پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر تسلیم کرنے کی ضرورت ہے‘ اس مقصد کے لئے معاشرتی تبدیلی اور قانون سازی کے لئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ پیر کو ایوان بالا میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کو پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر تسلیم کرنے کی ضرورت ہے‘ اس مقصد کے لئے معاشرتی تبدیلی اور قانون سازی کے لئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ پیر کو ایوان بالا میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات میں خواتین کی عزت و احترام کی بہت اہمیت ہے اور حضور اکرمﷺ کی حیات طیبہ میں بھی اس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب بھی خواتین کی عزت و احترام کو تسلیم کرتے ہیں۔ ایسی قانون سازی ہونی چاہیے اور ایسا ماحول پیدا کیا جانا چاہیے کہ کسی خاتون کی توہین نہ ہو اور اس کی عزت و حرمت میں فرق نہ آئے۔ مہذب معاشرے کا معیار ہی خواتین کے حقوق کے تحفظ سے ہے۔

Leave a Reply