قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق کی زیر صدارت سینیٹ فورم پالیسی ریسرچ کا اجلاس

اسلام آباد ۔09جنوری(اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق کی زیر صدارت پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز میںسینیٹ فورم پالیسی ریسرچ کے اجلاس میں ملک پر قرضہ جات اور زرمبادلہ کے ذخائر، سینیٹ فورم پالیسی ریسرچ کی سفارشات پر عمل درآمد اور ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا ایجنڈا زیر بحث آیا ۔ اجلاس میں سینیٹرز مشاہد حسین سید ، محسن لغاری ، سید مظفر حسین شاہ ، …

اسلام آباد ۔09جنوری(اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق کی زیر صدارت پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز میںسینیٹ فورم پالیسی ریسرچ کے اجلاس میں ملک پر قرضہ جات اور زرمبادلہ کے ذخائر، سینیٹ فورم پالیسی ریسرچ کی سفارشات پر عمل درآمد اور ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا ایجنڈا زیر بحث آیا ۔ اجلاس میں سینیٹرز مشاہد حسین سید ، محسن لغاری ، سید مظفر حسین شاہ ، وسیم سجاد ، محمد انور بھنڈر، ہارون اختر ، رزینہ عالم ، افراسیاب خٹک، جاوید جبار، رخسانہ زبیری اور ماہر معیشت عابد قیوم سلہری اور اعتراز احمد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محمد انور بھنڈر کے تین میں سے دو بلوں کی ایوان بالاءسے منظوری کے حوالے سے اتفاق کیا گیا کہ مجوزہ ترمیمی بل قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق ایوان بالاءمیں بحث کےلئے پیش کریں گے ۔ قائد ایوان سینیٹ راجہ محمدظفرالحق نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے ایوان بالاءمیں پیش ہونے والے بلوں کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی سے منظوری کا جو طریقہ کار اپنایا ہوا ہے اس کے تحت 99 فیصد حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق سے پیش کردہ بلوں کی منظوری ہوتی ہے ۔جنہیں بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں بحث کےلئے چیئرمین سینیٹ خود پیش کرتے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply