اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):قائم مقام ریکٹر اور صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر احمد سعد الاحمد نے یونیورسٹی میں نابینا افراد کیلئے ’’انکلوسو ایکسپوزیٹری رائٹنگ پروگرام‘‘ کا افتتاح کیا ہے۔جمعہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے سمارٹ کلاس روم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز (میل کیمپس) پروفیسر ڈاکٹر حافظ غفران …
قائم مقام ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے نابینا افراد کیلئے ’’انکلوسو ایکسپوزیٹری رائٹنگ پروگرام‘‘ کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):قائم مقام ریکٹر اور صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر احمد سعد الاحمد نے یونیورسٹی میں نابینا افراد کیلئے ’’انکلوسو ایکسپوزیٹری رائٹنگ پروگرام‘‘ کا افتتاح کیا ہے۔جمعہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے سمارٹ کلاس روم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز (میل کیمپس) پروفیسر ڈاکٹر حافظ غفران احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر روح الامین، ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے ڈاکٹر محمد فاروق عالم اور اباسین یونیورسٹی کے محمد ثراب اور محمد دلاور نے بھی شرکت کی۔12 ہفتوں پر مشتمل یہ پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے Expository Writing کورس پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد خصوصی ضروریات کے حامل طلبہ کو ایک Inclusive Learning Environment فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے دیگر ساتھی طلبہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی Academic Writing Skills کو بھی بہتر بنا سکیں گے۔فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے پی ایچ ڈی سکالر اور پروگرام کے ٹرینر محسن ظہیر نے اپنی ڈاکٹریٹ تحقیق کا تعارف پیش کیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام ان کی تحقیق کے Experimental Phase کا حصہ ہے۔ انہوں نے تمام طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک Flexible اور Accessible Curriculum کی ضرورت پر زور دیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رئیس الجامعہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یونیورسٹیوں میں Inclusive Education کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔وہ نابینا طلبہ میں گھل مل گئے اور ان سے ان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔تقریب کا اختتام مہمانوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔







