قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اوورلوڈنگ اور ناقص انتظامات کے باعث ٹوٹنے والی ڈولی لفٹ کا نوٹس لے لیا

قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اوورلوڈنگ اور ناقص انتظامات کے باعث ٹوٹنے والی ڈولی لفٹ کا نوٹس لے لیا‘ متعلقہ حکا م کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے گزشتہ روز تھانہ لورہ کی حدود گاﺅں بنواڑی میں اوورلوڈنگ اور ناقص انتظامات …

قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اوورلوڈنگ اور ناقص انتظامات کے باعث ٹوٹنے والی ڈولی لفٹ کا نوٹس لے لیا‘ متعلقہ حکا م کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے گزشتہ روز تھانہ لورہ کی حدود گاﺅں بنواڑی میں اوورلوڈنگ اور ناقص انتظامات کے باعث ٹوٹنے والی ڈولی لفٹ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکا م کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائم مقام سپیکر نے لفٹ حادثہ میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اﷲ تعالیٰ سے اس حادثہ کے مرحومین کے ایصال ثواب اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمانے کی دعا کی۔ قائم مقام سپیکر نے حکومت کو اس حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی ہر ممکن مالی امداد کےلئے کہا۔ انہوں نے مستقبل میں اس قسم کے حادثات رونما ہونے سے بچنے کےلئے مقامی انتظامیہ کو ضلع ایبٹ آباد میں چلنے والی دیگر لفٹوں کی مکمل چیکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Leave a Reply