قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر بم حملے کی مذمت

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق انہوں نے حملے کو ایک شرمناک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیے جا سکتے۔ قائم مقام صدر نے …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق انہوں نے حملے کو ایک شرمناک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیے جا سکتے۔ قائم مقام صدر نے شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور دہشت گردی کے ایسے اقدامات کے خلاف متحد رہیں۔