اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھرو کھلاڑیوں ارشد ندیم اور محمد یاسر کو عمدہ کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے کو ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے …
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی اسلامی یکجہتی کھیلوں میں ارشد ندیم اور محمد یاسر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھرو کھلاڑیوں ارشد ندیم اور محمد یاسر کو عمدہ کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے کو ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی محنت، لگن اور بہترین مہارت کے ذریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔
سیدال خان نے کہا کہ پاکستانی جیولن ایتھلیٹس مسلسل عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کی ساکھ اور وقار میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو پاکستان میں کھیلوں کے مستقبل کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مستقل محنت اور پیشہ ورانہ تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل جدوجہد نے پاکستان کو ایتھلیٹکس کے میدان میں نمایاں مقام دلایا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی کھلاڑی آنے والے عالمی ایونٹس میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔ سیدال خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ پاکستان کا جھنڈا عالمی اسپورٹس ایونٹس میں ہمیشہ سربلند رہے








