قائم مقام چیئرمین پیمرا کی الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر سکندر رشید چوہدری نے الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلدون بن لطیف اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پرائیویٹ فنڈز کی کیٹیگری کے تحت ایک خصوصی میڈیا فنڈ کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینا تھا تاکہ پاکستانی مواد کو عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچایا جاسکے۔ پیمرا کی …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر سکندر رشید چوہدری نے الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلدون بن لطیف اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پرائیویٹ فنڈز کی کیٹیگری کے تحت ایک خصوصی میڈیا فنڈ کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینا تھا تاکہ پاکستانی مواد کو عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچایا جاسکے۔

پیمرا کی جاری پریس ریلیز کے مطابق گفتگو میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش موجودہ چیلنجز اور رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ ایسی ممکنہ باہمی شراکت اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے نئے راستے کھول سکیں۔

 

مزید خبریں