اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کی نظر میں کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، قانون سب کے لئے برابر ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام آزادانہ طور پر کرتے ہیں، اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، نیب کا قانون مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کو پھنسانے کے لئے بنایا …
قانون کی نظر میں کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، قانون سب کے لئے برابر ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام آزادانہ طور پر کرتے ہیں، وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کی نظر میں کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، قانون سب کے لئے برابر ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام آزادانہ طور پر کرتے ہیں، اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، نیب کا قانون مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کو پھنسانے کے لئے بنایا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے قانون کے خلاف کوئی بھی کام کیا ہے تو اس کو بھگتنا ہوگا، جہاں تک کیسز کا تعلق ہے تو کوئی بھی ایسا شخص جس پر کرپشن کے چارجز ہیں تو وہ عدالت جائے اور دیگر قانونی راستے اختیار کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں کوئی سینئر یا جونیئر نہیں ہوتا، قانون سب کے لئے برابر ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام آزادانہ طور پر کرتے ہیں، اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کا رویہ ایسا ہے کہ جب ان کو کسی کیس میں پکڑا جاتا ہے تو وہ اپنی کرپشن یا اپنے کیس کے حوالے سے ثبوت پیش کرنے کی بجائے یہ کہتے ہیں کہ فلاں بھی چور ہے تو مجھے کیوں پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے کبھی بھی غیر متنازعہ نہیں ہوتے، کچھ لوگ اس طرح کے فیصلے کے حق میں ہوتے ہیں اور کچھ لوگ اس فیصلہ کے خلاف ہوتے ہیں لیکن حقیقت کیا ہے یہ فیصلہ قانون نے کرنا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر اثاثوں کے حوالے سے ثبوت طلب کرتے ہیں تو اثاثوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہیے، ہم سے کوئی پوچھے اثاثے کیسے بنائے ہم جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون ہم نے نہیں بنایا بلکہ نیب کا قانون مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کو پھنسانے کے لئے بنایا تھا، چیئرمین نیب بھی گزشتہ حکومت نے لگایا تھا۔








