اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایوان نے قبائلی اضلاع کی نشستوں کے حوالے سے جس بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے‘ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے اور ترقی کی منازل طے کرے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں دستور (ترمیمی) بل 2019ءپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سیفران شہریار …
قبائلی اضلاع کی نشستوں کے حوالے سے بالغ نظری کا مظاہرہ قابل تعریف ہے‘ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے، وفاقی وزیر برائے سیفران شہریار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایوان نے قبائلی اضلاع کی نشستوں کے حوالے سے جس بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے‘ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے اور ترقی کی منازل طے کرے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں دستور (ترمیمی) بل 2019ءپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی جون تک مالی ذمہ داری وفاق کے پاس ہے۔ اس بل کے معاملے پر ایوان کے اراکین نے جس بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے قابل تعریف ہے۔ قبائلی اضلاع کو قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستیں ملیں گی۔ ہمیں آج اتفاق رائے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس سے وفاق کی کسی اکائی کو نقصان نہیں ہوگا۔ ایسے فیصلے ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اہم ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اس معاملے پر مثالی کردار ادا کیا ہے۔ عوام کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے اور ترقی کی منازل طے کرے گا۔








