پشاور۔21 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اور کئی آزاد ارکان کے بھی حکومت کے ساتھ رابطے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر قبائلی عوام، سیکورٹی فورسز ،الیکشن کمیشن، پولیس …
قبائلی عوام کے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے نے عمران خان کی پالیسیوں کی توثیق کردی،پر ویزخان خٹک

مزید خبریں
پشاور۔21 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اور کئی آزاد ارکان کے بھی حکومت کے ساتھ رابطے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر قبائلی عوام، سیکورٹی فورسز ،الیکشن کمیشن، پولیس اور انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہے، قبائلی عوام کے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے سے تمام شکوک دور ہوچکے ہیں عمران خان پر عوام اور نوجوان نسل کا اعتماد ہے اور اس فیصلے نے عمران خان کی پالیسیوں کی توثیق کردی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترے گا، عمران خان کسی کی ڈیکٹیشن نہیں لیں گے ، معاشی مشکلات ضرور ہے لیکن بہت جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔ تقریب حلف وفاداری میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر دفاع پر ویز خٹک نے اس مو قع پر نوشہرہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا او ران کو مبارک باد بھی دی۔








