انقرہ۔ 21 جولائی (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے بارے میں اسرائیلی صدر رایو وان ریولین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ جمعہ کو غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے بات چیت میں قبلہ اول میں مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی ناقابل قبول ہے اور …
قبلہ اول میں داخلے پر پابندی،ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ

مزید خبریں
انقرہ۔ 21 جولائی (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے بارے میں اسرائیلی صدر رایو وان ریولین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ جمعہ کو غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے بات چیت میں قبلہ اول میں مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی ناقابل قبول ہے اور ہمارا اسرائیل کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مذہبی مقامات کے تقدس اور ان کی اہمیت کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر مسجد الاقصی میں داخلے کی پابندی ختم کرے۔








