قرضوں کی ادائیگی اور درآمدات کیلئے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر معقول ہیں‘”پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر منفی 724 ملین ڈالر ہو چکے ہیں“ کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں‘ ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی اور درآمدات کیلئے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر معقول ہیں۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مختلف اخباروں میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر منفی 724 ملین ڈالر ہو چکے ہیں“ کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبر …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی اور درآمدات کیلئے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر معقول ہیں۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مختلف اخباروں میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر منفی 724 ملین ڈالر ہو چکے ہیں“ کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں عالمی مالیاتی فنڈ کی پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ رپورٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال سے مرکزی بینک کے اثاثوں اور اس کی ذمہ داریوں کا تعین ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبر میں زرمبادلہ کے قومی ذخائر کو طویل المدت قرضوں کے تناظر میں پیش کیا گیا جو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ادائیگیوں کا درست تجزیہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے مختلف مدت درکار ہے جس میں 5 سے 10 سال کے عرصہ کے دوران ان قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی اور طویل عرصہ کے قرضے فی الفور یکمشت ادا نہیں کرنے۔

مزید خبریں