قزاخستان کے وزیراعظم سگین نائف باقی جان عبدیرووچ نے آستانہ میں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ،دفترخارجہ

قزاخستان کے وزیراعظم سگین نائف باقی جان عبدیرووچ نے آستانہ میں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ،دفترخارجہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے او آئی سی کا پہلا سربراہ اجلاس مسلم دنیا میں سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا، صدر منوں حسین اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) قزاخستان کے وزیراعظم سگین نائف باقی جان عبدیرووچ نے آستانہ میں صدرمملکت ممنون حسین …

قزاخستان کے وزیراعظم سگین نائف باقی جان عبدیرووچ نے آستانہ میں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ،دفترخارجہ
سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے او آئی سی کا پہلا سربراہ اجلاس مسلم دنیا میں سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا، صدر منوں حسین

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) قزاخستان کے وزیراعظم سگین نائف باقی جان عبدیرووچ نے آستانہ میں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ۔ دفترخارجہ کی طرف سے اتوارکو جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی پر اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے پہلے سربراہ اجلاس می شرکت کیلئے گئے پاکستانی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔ صدرمملکت نے ایکسپو2017ءکی کامیاب میزبانی کرنے پر قزاخستان کے وزیراعظم کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ یہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے او آئی سی کا پہلا سربراہ اجلاس مسلم دنیا میں سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ صدرمملکت نے شنگھائی تعاون کی تنظیم کی مکمل رکنیت کے حصول میں پاکستان کی حمایت پر قزاخستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی تبادلہ خیال کے دوران موجودہ سطح کے دو طرفہ تعلقات کو کثیرالجہتی سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور باہمی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا۔ دونوں رہنماﺅں نے زراعت ، سائنسی تحقیق ، بینکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اورخدمات کے شعبوں میں موجودہ تعلقات سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے مابین روابط کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے صدرمملکت نے زوردیا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا فروغ روابط کے حوالے سے بنیادی مسائل کو حل کئے بغیر ممکن نہیں۔علاقائی منصوبوں سے پیدا ہونے والے مواقع سے استفادہ کے پہلوﺅں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ قزاخستان کے وزیراعظم نے کامسٹیک کے سربراہ کی حیثیت سے صدرمملکت ممنون حسین کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے مسلم امہ کی کامیابی کیلئے مشترکہ کوششوں پربھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت پربھی زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply