قطری ردعمل کے محتاط جائزے کے بعد کوئی موقف اپنائیں گے، عادل الجبیر

ریاض۔ 4 جولائی (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے خلیجی اور عرب ممالک کو توقع ہے کہ قطر کا ان کے مطالبات کے جواب میں ردعمل مثبت ہوگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میں جرمن وزیر خارجہ زگمار گیبریئل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں عادل الجبیر نے کہا کہ قطر کے خلاف کیے گئے اقدامات کا مقصد اس کی …

ریاض۔ 4 جولائی (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے خلیجی اور عرب ممالک کو توقع ہے کہ قطر کا ان کے مطالبات کے جواب میں ردعمل مثبت ہوگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میں جرمن وزیر خارجہ زگمار گیبریئل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں عادل الجبیر نے کہا کہ قطر کے خلاف کیے گئے اقدامات کا مقصد اس کی پالیسیوں کو تبدیل کرانا ہے جن سے خود اس کو ، خطے کے ممالک اور دنیا کی اقوام کو نقصان پہنچا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم قطر کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں۔اس کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور پھر اس کی بنیاد پر کوئی مناسب اقدامات کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ انھوں نے اپنے جرمن ہم منصب سے ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت اور مالی معاونت روکی جانی چاہیے۔

Leave a Reply