قطر اور ایران کے وزرائے خارجہ کا غزہ اور لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

تہران ، دوحہ ۔31دسمبر (اے پی پی):قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کو ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔العربیہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے تعلقات اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے غزہ کی پٹی، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور …

تہران ، دوحہ ۔31دسمبر (اے پی پی):قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کو ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔العربیہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے تعلقات اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے غزہ کی پٹی، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورت حال سمیت باہمی دل چسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر قطری وزیراعظم نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو یکجا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ اقدامات خطے میں پائے دار امن اور استحکام کے حصول کی راہ ہموار کریں گے۔

مزید خبریں