اقوام متحدہ ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر سے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے خود ہی حل کرے۔ اقوام متحدہ کے لیے چین کے سفیر لیو جی ژی نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل اس معاملے میں نہیں پڑے گی۔ قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے جمعے کو سلامتی کونسل کے ارکان …
قطر خلیجی ممالک کے ساتھ تنازعہ خود ہی حل کرے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر سے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے خود ہی حل کرے۔ اقوام متحدہ کے لیے چین کے سفیر لیو جی ژی نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل اس معاملے میں نہیں پڑے گی۔ قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے جمعے کو سلامتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کی تھی۔ لیو جی ژی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے فریق ممالک بات چیت اور باہمی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے ساتھ تمام تر سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے اس کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔








