اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایل این جی ٹرمینلز کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری ، سندھ کلچرل فیسٹیول 2014ءمیں قواعد کے خلاف ٹھیکہ دینے پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف انوسیٹی گیشن، قومی خزانے کو بھاری نقصان …
قومی احتساب بیورو(نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایل این جی ٹرمینلز کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری ، سندھ کلچرل فیسٹیول 2014ءمیں قواعد کے خلاف ٹھیکہ دینے پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف انوسیٹی گیشن، قومی خزانے کو بھاری نقصان پنچانے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف انکوائری جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین وائس ایڈمرل (ر) احمد حیات اور سابق جنرل منیجر کے پی ٹی بریگیڈیئر (ر) سید جمشید زیدی کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے، آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق صوبائی وزیر بلوچستان شیخ جعفر خان اور سابق صوبا ئی وزیر جنگلات بلوچستان عبیداللہ بابت کے خلاف انکوائری جبکہ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی جواد کامران کھر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔








