اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیب کے علاقائی بیوروز کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت …
قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا جائزہ اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیب کے علاقائی بیوروز کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران نیب کے تمام علاقائی بیوروز، پراسیکیوشن، آگاہی و تدارک سمیت نیب ہیڈ کوارٹرز کے تمام شعبوں اور نیب کی موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں خامیوں پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کینسر ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب ہر قیمت پر بدعنوانی کے خاتمہ اور بلاامتیاز کارروائی کیلئے پرعزم ہے۔








