اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی/اسلام آباد کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیر صدارت راولپنڈی بیورو میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ڈائریکٹر، تفتیشی افسران، لیگل کنسلٹنٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے نجم الدین اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دےدی۔ انکوائری کے دوران یہ معلوم ہوا …
قومی احتساب بیورو راولپنڈی/اسلام آباد کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی/اسلام آباد کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیر صدارت راولپنڈی بیورو میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ڈائریکٹر، تفتیشی افسران، لیگل کنسلٹنٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے نجم الدین اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دےدی۔ انکوائری کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے مضاربہ کے نام لوگوں سے دھوکہ دہی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور خوردبرد کی۔ ملزمان نے مضاربہ کے کاروبار میں لوگوں کو پرکشش منافع کا لالچ دے کر لوٹا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسران کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رانا مارکیٹ ایف سیون ٹو میں کلینکل کیلئے پلاٹ کو کمرشل پلاٹ میں تبدیل کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد عدنان احمد لوہانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر بدعنوانی اور اقرباءپروری کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔








