اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، تمام سارک ممالک میں نیب ایک رول ماڈل ادارہ ہے، نیب کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان بدعنوانی کے تاثر کے حوالے سے اعشاریے سی پی آئی میں 175سے 116ویں نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس کا سی پی آئی نیچے آنے کا …
قومی احتساب بیورو نے پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ نیب اعلامیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، تمام سارک ممالک میں نیب ایک رول ماڈل ادارہ ہے، نیب کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان بدعنوانی کے تاثر کے حوالے سے اعشاریے سی پی آئی میں 175سے 116ویں نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس کا سی پی آئی نیچے آنے کا رجحان ہے۔ نیب کی کارکردگی کو بھارت سمیت سارک ممالک کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ نیب کی کاوشوں کی وجہ سے سارک اینٹی کرپشن فورم کا نیب متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوا ہے جو کہ پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ اتوار کو نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ نیب کی کوششوں سے پاکستان کے بارے میں کرپشن کے حوالے سے تاثر میں بہتری آئی ہے اور اس حوالے سے درجہ بندی میں پاکستان 175 ممالک میں سے 116 ویں نمبر پر ہے۔








