قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، بدعنوانی کے3 ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بد عنوانی کے تین ریفرنسز دائر کرنے، 6 انوسٹی گیشنز اور8 انکوائریزکی منظوری دے دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔ نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن اور دیگر …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بد عنوانی کے تین ریفرنسز دائر کرنے، 6 انوسٹی گیشنز اور8 انکوائریزکی منظوری دے دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔ نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے3 ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں طارق قاضی چیف ایگزیکٹو آفیسر این ٹی ڈی سی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

Leave a Reply