اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے گزشتہ 22ماہ کے دوران 71ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے جبکہ 6سو بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں جمع کروائے۔ نیب کی بدعنوان عناصر کو معزز احتساب عدالتوں میں سزا دلوانے کی …
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے گزشتہ 22ماہ کے دوران 71ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے جبکہ 6سو بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں جمع کروائے۔ نیب کی بدعنوان عناصر کو معزز احتساب عدالتوں میں سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70فیصد ہے جو کسی بھی دوسرے اینٹی کرپشن ادارے کی نہیں ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ اس کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز سے عوام کے اربوں روپے برآمد کر کے متاثرین میں تقسیم کیے ہیں اسی طرح مضاربہ اور مشارکہ سیکنڈلز کے مقدمات کے 43ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں تا کہ عوام کی لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کر کے متاثرین کو بروقت واپس کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1210بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں زیرالتواءہیں جن کی جلد سماعت کے لئے متعلقہ معزز احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے نیب کی کارکردگی کے بارے گیلپ اینڈ گیلانی سروے کے مطابق 59فیصد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔








