قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہر قسم کی بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انسداد …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہر قسم کی بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی کے ذریعے وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے نیب پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، 2019ءکے دوران 2018ءکے مقابلے میں شکایات، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کی تعداد دو گنا ہے۔ گزشتہ 19 ماہ کے اعداد و شمار نیب کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Leave a Reply