قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن معاشرے کا سرطان ہے، نیب کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں پرعزم ہے۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو نے سب کیلئے احتساب کی پالیسی کے تحت میگا کرپشن اور وائٹ کالر جرائم کے خاتمے کی حکمت عملی مرتب …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن معاشرے کا سرطان ہے، نیب کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں پرعزم ہے۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو نے سب کیلئے احتساب کی پالیسی کے تحت میگا کرپشن اور وائٹ کالر جرائم کے خاتمے کی حکمت عملی مرتب کی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے نیب کی کارکردگی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ گیلانی اینڈ گیلپ سروے میں 59 فیصد شہریوں نے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سال 2018ءکی نسبت 2019ءمیں نیب کی جانب سے شکایات، انکوائریز اور تحقیقات کی شرح میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply