قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی اور اثر ورسوخ کے استعمال کرنے کی روک تھام اورمیرٹ پر عملدرآمد کیلئے موئثر اقدامات کئے ہیں، نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے رواں سال کے آخر تک 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی جائیں گی، …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی اور اثر ورسوخ کے استعمال کرنے کی روک تھام اورمیرٹ پر عملدرآمد کیلئے موئثر اقدامات کئے ہیں، نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے رواں سال کے آخر تک 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی جائیں گی، نیب کے تمام شعبے اور افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر موثر انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے نئے اقدامات پر عملدرآمد پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے کیونکہ یہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب بلاامتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کی تیزی سے روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔ نیب کو ملک سے بدعنوانی کی روک تھام کے اعلیٰ ادارہ کے طور پر قائم کیا گیا جسے بدعنوان عناصر سے معصوم لوگوں سے لوٹی گئی رقم وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Leave a Reply