اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کامل پیشہ وارانہ، شفاف اور میرٹ پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں پرعزم ہے۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے سدباب کیلئے نیب کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، اس حکمت عملی کی …
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کامل پیشہ وارانہ، شفاف اور میرٹ پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں پرعزم ہے۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے سدباب کیلئے نیب کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، اس حکمت عملی کی کامیابی کے تناظر میں نیب نے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی اور لوٹی ہوئی رقوم برآمد کرکے اسے قومی خزانہ میں جمع کرنے کیلئے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی منافع بخش سکیموں، بنک فراڈ، بنک قرضوں کی جان بوجھ کر ڈیفالٹ ہونے، اختیارات کا ناجائز استعمال اور حکومتی عہدیداروں کی جانب سے سرکاری فنڈز میں خوردبرد جیسے معاملات پر نیب کی خصوصی نظر ہے، گزشتہ تین سالوں میں نیب کو بدعنوانی سے متعلق شکایات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جو ادارے پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔








