قومی اسمبلی اجلاس، ترلائی خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ترلائی میں عبادت گاہ میں خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ اسلام آباد میں عبادت گاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملہ میں 36 افراد جاں بحق ہوئے اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں،یہ ایوان بزدلانہ اور مجرمانہ …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ترلائی میں عبادت گاہ میں خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ اسلام آباد میں عبادت گاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملہ میں 36 افراد جاں بحق ہوئے اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں،یہ ایوان بزدلانہ اور مجرمانہ فعل کی بھرپور انداز میں مذمت کرتا ہے۔ان کے کہنے پر مولانا عبدالغفور حیدری نے دعا کروائی۔