قومی اسمبلی سے نیپرا ترمیمی بل کی منظوری پر بجلی کے صارفین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے بجلی کے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی نے نیپرا ترمیمی بل کی منظوری دی ہے جس پر بجلی کے صارفین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کے وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ آج ہم نے بجلی کے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، انشاءاللہ جوں ہی اس …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی نے نیپرا ترمیمی بل کی منظوری دی ہے جس پر بجلی کے صارفین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کے وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ آج ہم نے بجلی کے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، انشاءاللہ جوں ہی اس بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہو گی تو پاور ڈویژن ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر اپنے بجلی کے صارفین کیلئے اس پر عملدرآمد شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن نے اپنی تیاری مکمل کر رکھی ہے، تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں شکایات کے تدارک کےلئے خصوصی سیل متحرک ہو چکے ہیں۔ ڈسکو لیول پر بجلی کو ایک قابلِ خرید وفروخت بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، انشاءاللہ جلد پاکستان کا پہلا بجلی کا جامع پلان اور پالیسی بھی دستیاب ہو گی جس کے تحت ہم ملک میں توانائی کے شعبہ کو صارفین کیلئے موزوں ترین بنائیں گے اور سا تھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ملک میں 2013ءجیسے بجلی کے حالات کی نوبت تک نہ آئے۔

مزید خبریں